تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:38

پنجاب: خسرے نے مزید 2 بچوں کی جان لے لی

آج نیوز - لاہور میں خسرے کی وباء سے دو بچے دم توڑ گئے، پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو نو بچوں میں مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں خسرے کے مرض میں مبتلا کوٹ لکھپت کا رہائشی ایک سالہ عبدالرحمان جبکہ میو ہسپتال لاہور میں مریدکے کے رہائشی تین سالہ نجیب دم توڑ گئے۔ چار ماہ میں اب تک صوبے بھر میں پینتیس جبکہ لاہور میں چوبیس بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راجن پور، جھنگ، راولپنڈی، گجرات اور مظفر گڑھ سمیت دیگر اضلاع میں مزید ایک سو نوبچوں میں خسرے کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے۔ چار ماہ میں متاثرہ بچوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وقت لاہور کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں خسرے کے مرض میں مبتلا پچاسی بچے زیرعلاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.