3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:48
شمالی کوریا نے حملہ کیا تو اتحادیوں کا تحفظ کرینگے، امریکا
آج نیوز - امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے حملے کی صورت میں امریکا خود کا اور اپنے اتحادیوں کا تحفظ کرے گا۔ واشنگٹن میں جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس کے دوران جان کیری نے کہا کہ امریکی اتحادی جنوبی کوریا کو شمالی کوریا کی طرف سے خطرات میں اضافہ ہورہاہے۔ ان کا کہنا تھا پچھلے کچھ دنوں میں سامنے آنے والا شمالی کوری اکا رویہ ناقابل قبول ہے۔ اگر شمالی کوریا نے حملہ کیا تو امریکا اپنا اور اپنے اتحادی جنوبی کوریا کا تحفظ کرے گا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا کو مصر کی صورتحال پر بہت تشویش ہے۔ مصر میں حکومت کی بے سمتی، بڑے پیمانے پر لوگوں کی گرفتاریاں اور سیاسی تشدد بہت تشویشناک ہے۔