تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:1

برازیل: بس پل سے نیچے گر گئی، 7 افراد ہلاک

آج نیوز - برازیل میں تیز رفتار بس پل سے نیچے گر گئی، حادثے کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں تیز رفتاری کے باعث مسافر بس تیس فٹ اونچے پْل سے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں پندرہ مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر درجنوں فائر فائٹرز نے تباہ حال بس سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالا۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر سے مدد لی گئی۔ زخمی ہونے والے ایک مسافر کے مطابق حادثہ ڈرائیور اور ایک مسافر کے درمیان تکرار کے باعث پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.