تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:8

گوجرانوالہ: عیسائی و مسلم گروپوں میں تصادم، توڑ پھوڑ

آج نیوز - گوجرانوالہ کی فرانسیسی کالونی میں عیسائی اور مسلم گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے، مشتعل افراد کی جانب سے شدید پتھراؤ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے، پولیس صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو گئی۔ گوجرانوالہ میں فرانسیسی کالونی کی مسیحی آبادی میں عیسائی اور مسلمان بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا جو شدت اختیار کر گیا۔ جس کے بعد بعض افراد کی جانب سے لاؤڈ اسپیکر پر اشتعال دلانے والے اعلانات کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوگیا۔ مشتعل افراد نے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی اور پتھراؤ کر کے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔ پولیس کی نفری صورتحال پر قابو پانے کے لئے علاقے میں پہنچی تو مشتعل افراد نے پولیس پر بھی پتھراؤ شروع کر دیا جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔ پتھراؤ کے باعث تین پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.