3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 13:8
مصر کے قریب زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل تاحال درست نہ ہو سکا
جیو نیوز - اسکندریہ…مصر کے قریب زیر سمندر کیبل کٹنے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ رفتار بدستور سست روی کا شکار ہے، مرمت میں مزید 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔آئی ٹی اور ٹیلی کام ذرائع کے مطابق مصر ی شہر اسکندریہ کے قریب زیر سمندر کیبل کی مرمت کیلئے جہاز اب تک اسکندریہ نہیں پہنچ سکا ہے اور اس پورے کام میں اب بھی 10 سے 15 دن لگ سکتے ہیں۔ سی وی می کیبل کٹنے کے باعث پاکستان میں اب بھی انٹرنیٹ رفتار 30 سے 40 فیصد سست ہے، کیبل کٹنے کے واقعے کے بعد مصری پولیس نے اسکندریہ کے قریب کیبل کاٹنے میں مبینہ طور پر ملوث اسکیوبا ڈائیورز کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کی تھیں۔