تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:8

عبدالقیوم سومرو کی نااہلی کیخلاف سماعت 10 دن کیلئے ملتوی

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔سابق سنیٹر اورصدارتی مشیر ڈاکٹر عبدالقیوم سومرو کی نا اہلی سے متعلق درخواست کی سمماعت سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس مشیرعالم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ دو ہزار دس میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے لیکن ان کو الیکشن کمیشن نے ٹیکس نادہندہ قرار دے کر نااہل قرار دے دیا جبکہ ان کا ٹیکس تنخواہ میں سے کاٹا جاتا رہا ہے لہذا الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ مزکورہ درخواست پرجواب طلب کرنے کے لیے الیکشن کمشن نے مہلت طلب کی جس پر عدالت نے سماعت دس روز کے لیے ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.