تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 14:58

سپریم کورٹ: مسعود جنجوعہ کی بازیابی کا معاملہ، لاپتہ افراد کمیشن کا ریکارڈ طلب

جیو نیوز - اسلام آباد … سپریم کورٹ نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ کے شوہر کی بازیابی کے معاملے پر لاپتہ افراد کمیشن کی کارروائی کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل 2 رکنی نے بینچ نے لاپتہ افراد کیس کی سماعت کی۔ ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے موٴقف اختیار کیا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن نے 15 دسمبر 2011ء کو 3 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، مگر عمل نہیں ہو سکا۔ عدالت نے لاپتہ افراد کمیشن کے رجسٹرار کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.