تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:18

شاہ زیب قتل کیس :گواہ نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا

آج نیوز - شاہ زیب قتل کیس کی سماعت، چشم دید گواہ نے چاروں ملزمان کو شناخت کرلیا، گواہ محمد احمد زبیری کا کہنا تھا کہ شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور نے ہی فائرنگ کی ہے،انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج غلام مصطفی میمن کی عدالت کے رو برو ہوئی۔ سماعت کے موقع پر سراج تالپور کے خانساماں ملزم غلام مصطفٰی لاشاری نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ اپنے وکیل اکبر خان سے مطمئن نہیں ہوں اور اپنا وکیل تبدیل کرنا چاہتا ہوں،جس کے بعد عدالت نے درخواست کو مسترد کرتے ہوئے نعمت اللہ ایڈووکیٹ کو اس کا وکیل مقرر کردیا گواہ محمد احمد کو طلب کیا جہاں انہوں نے چاروں ملزمان کو شناخت کیا اور عدالت کو بتایا کہ شاہ رخ اور سراج تالپور نے شاہ زیب پر فائرنگ کی تھی گواہ نے احاطہ عدالت میں مقتول شاہ زیب کی گاڑی کو بھی شناخت کیا جبکہ عدالت نے تفتشی افسر سے بھی رپورٹ طلب کر لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.