3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:28
لاہور ہائیکورٹ: ٹیکس ناہندگان کی تفصیلات طلب
آج نیوز - لاہور ہائی کورٹ نے انتخابی امیدواروں پر آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے اطلاق کے لئے نادہندگان کی فہرست طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ دوران سماعت عدالت نے نادہندہ سابق ارکان اسمبلی اور امیدواروں کی فہرست کے ساتھ ٹیکس نادہندگان کی تفصیلات بھی طلب کیں۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ جسٹس سید منصور علی شاہ نے یوٹیلیٹی بلز کے نادہندہ امیدواروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے دائر درخواست کی بھی سماعت کی اور الیکشن کمشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے چار اپریل کو جواب طلب کر لیا۔