تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:39

کوئٹہ:سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل اغواء

آج نیوز - سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل کو کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ سے اغواء کرلیا گیا۔ سابق ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان صلاح الدین مینگل سریاب روڈ پرواقع اپنے گھرسے چیمبرکی جانب گاڑی میں جا رہے تھے سریاب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کوروکا اورگاڑی میں سواردونوں افراد کواتارلیا ، مسلحہ افراد نے صلاح الدین مینگل کے ساتھ موجود وکیل پر تشدد کیا جبکہ سابق ایڈووکیٹ جنرل کو اپنے ہمراہ لے گئے ، پولیس کے مطابق سابق ایڈووکیٹ جنرل کی موبائل لوکیشن سریاب اورپشتون آباد کے علاقے میں ٹریس کی گئی جس کے بعد پولیس نے سریاب اور پشتون آباد میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.