تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:48

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹرین کی ڈگریاں جعلی قرار

آج نیوز - بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سولہ سابق پارلیمنٹرین کی ڈگریوں کو متعلقہ اداروں نے جعلی قرار دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر یار وارن اشتہاری قرار دے دیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جے یو آئی ف کے اقلیتی امیدوار کشور کمار کو جیل بھیج دیا گیا۔جعلی ڈگریوں والوں میں سابق سینیٹرز، سابق رکن قومی اور صوبائی اسمبلی شامل ہیں جن میں سابق رکن قومی اسمبلی عمر گورگیج، ناصر علی شاہ، مولوی روزدین، مولوی آغا محمد، حمداران بگٹی، ہمایوں کرد، میر اسرار زہری جبکہ صوبائی اسمبلی کی سابق رکن شمع پروین مگسی، اخوندزادہ عبدالصمد، یار محمد رند، محمد خان طور اتمان خیل، طارق مگسی، علی مدد بھی شامل ہیں متعلق اداروں نے سینیٹر اکبرمگسی ،سابق سینیٹر محبت خان مری ، سابق سینیٹرریحانہ یحیٰ کی ڈگریاں بھی جعلی قرار دے دی ہیں۔ دوسری جانب ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور سید حامد حسین شاہ نے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر یار وارن کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کے دوران مسلسل غیر حاضری پر ملک عامر یار وارن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے انہیں اشتہاری قرار دیدیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی خان وجاہت حسین نے سابق رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کیخلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت کی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد جعلی ڈگری کو اصل ثابت کرنے پر سندھ یونیورسٹی جامشور کے کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔گوجرانوالہ میں جعلی ڈگری کیس میں پولیس نے مسلم لیگ نون کے سابق رکن قومی اسمبلی مدثر قیوم نارا کا چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر عدالت نے مدثر قیوم نارا کو کل طلب کرلیا ہے۔ جبکہ حافظ آباد میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے این اے ایک سو تین کے امیدوار چوہدری مہدی حسن کے کاغذات جعلی ڈگری کی بنا پر مسترد کردیئے مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان نیازی نے جمشید دستی کیخلاد جعلی ڈگری کیس کی سماعت شروع کی تو وکیل کی جانب سے کچھ اہم دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی گئی،جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.