تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:48

سیاسی وابستگی میں ملوث سیکیورٹی اہلکار کیخلاف کارروائی کرینگے، وزیر داخلہ

جیو نیوز - اسلام آباد … نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے دوران اگر کوئی سیکیورٹی اہلکار سیاسی وابستگی میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر نے وزارت داخلہ کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کے دوران تمام وسائل بروئے کار لا کر پرامن الیکشن کے انعقاد کو ممکن بنائیں۔ انہوں نے وزارت داخلہ کے اعلیٰ افسران کو ہدایت کی کہ سیاسی جماعتوں سے تعاون کو یقینی بنانے کیلئے تمام شراکت داروں سے ملاقاتیں کریں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق اگر کوئی قانون نافذ کرنے والا اہلکار سیاسی وابستگی رکھتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.