3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:48
جعلی ڈگری کیس :جے یو آئی ف کے امیدوار کشور کمار جیل منتقل
آج نیوز - جعلی ڈگری کیس میں ڈیر اسماعیل خان بینچ نے جے یو آئی ف کے اقلیتی امیدوار کشور کمار جیل بھیج دیا ،شب قدرکی عدالت کے حکم پر جماعت اسلامی کے امیدوار قاری شفیع اللہ گرفتار،بلوچستان میں علی مدد جتک ، ایم کیو ایم کے عبدالرحمان دہوار، تحریک انصاف کے خادم حسین اور اے پی ایم ایل کے محمد عارف کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے،پشاور ہائیکورٹ کی ڈیرہ اسماعیل خان بینچ نے جعلی ڈگری کیس میں جمعیت علماء اسلام ف کے اقلیتی امیدوار اور سابق رکن اسمبلی کشور کمار کے خلاف اپیل کی سماعت کی،عدالت نے اقلیتی امیدوار کی سزا برقرار رکھتے ہوئے انکی گرفتاری کا حکم دے دیا،جسکے بعد انہیں عدالت ہی سے ہتھکڑی لگا کر جیل بھیج دیا گیا،کشور کمار کو جعلی ڈگری کیس میں سیشن کورٹ ڈیرہ اسماعیل خان نے ایک سال قید اور پندرہ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی،کشور کمار نے سزا پر پشاور ہائیکورٹ ڈیرہ بینچ سے ضمانت لے رکھی تھی،دوسری جانب شبقدر کی مقامی عدالت نے کے پی بائیس کے جماعت اسلامی کے امیدوار قاری شفیع اللہ کو ضمانت قبل از گرفتاری نہ ہونے پر کاغذات کی جانچ پڑتال کی دوران ہی گرفتار کر لیا گیا، بلوچستان کے سابق وزیر علی مدد جتک ، ایم کیو ایم کے عبدالرحمان دہوار، تحریک انصاف کے خادم حسین اور اے پی ایم ایل کے محمد عارف کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔