تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 15:58

الیکشن کمیشن کا بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنیکا فیصلہ

آج نیوز - الیکشن کمیشن نے انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ سترہ ہزار چار سو اکہتر میں سے سولہ ہزار پانچ سو چھتیس کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کر لی گئی،جعلی ڈگری والے چوبیس ارکان پانچ اپریل کو کمیشن میں پیش ہونگے۔بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ،اجلاس کے بعد سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اس مقصد کیلئے آرڈیننس جاری کرایا جائے گا،جو ووٹرز کسی امیدوار کو ووٹ نہ دینا چاہیں وہ خالی خانے میں مہر لگا سکیں گے اور اگر پچاس فیصد سے زائد ووٹرز خالی خانے میں مہر لگاتے ہیں تو اس حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی،انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے حساس پولنگ اسٹیشنز کی وزارت اطلاعات کے ذریعے سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا ہے،جبکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ کے طریقہ کار کا فیصلہ آئندہ منگل کو ہوگا،دوسری جانب کاغذات نامزدگی کی ابتدائی جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے،چیئرمین نادرا کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے بھیجوائے گئے سترہ ہزار چار سو اکہتر میں سے سولہ ہزار پانچ سو چھتیس کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل کر لی ہے،جبکہ مزید نو سو پینتیس فارمز کی سکروٹنی بھی آج ہی مکمل کر لی جائے گی،الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری والے چوبیس ارکان کو بھی پانچ اپریل کو طلب کر لیا ہے،جبکہ جعلی ووٹنگ روکنے کیلئے تصویر والی انتخابی فہرستیں استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.