تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:28

سابق ایم این اے حاجی روزالدین کے کاغذات نامزدگی مسترد

آج نیوز - این اے دوسوباسٹھ کے لئے سابق ایم این اے حاجی روزالدین کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے ۔بلوچستان کے سرحدی ضلع قلعہ عبداللہ کی قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسوباسٹھ کیلئے کاغذات کی جانج پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمن ) گروپ کے سابق ایم این اے حاجی روز الدین کے کاغذات کی جانج پڑتال الیکشن کمیشن کی جانب سے جعلی ڈگری کی وجہ سے مسترد کردیئے گئے،سابق ایم این اے حاجی روز الدین کاکڑ کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پرالیکشن کمیشن کی جانب سے ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.