تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:18

لوڈشیڈنگ سے متاثر بلوچستان کے 16 اضلاع کو بجلی کی فراہمی شروع

جیو نیوز - کوئٹہ … بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بختیارآباد میں نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی نے دھماکے سے متاثرہ 2ٹاور کی مرمت مکمل کرلی، لوڈشیڈنگ سے متاثرہ بلوچستان کے 16اضلاع کو بجلی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔ بختیارآباد کے علاقے میں نامعلوم افراد نے 30 مارچ کو اوچ سبی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے 220 کے وی کے 2 ٹاور جبکہ 31 مارچ کو سبی کے قریب مزید 2 ٹاور دھماکا خیز مواد سے اڑا دیئے تھے۔ ٹاوروں کی تباہی کے بعد لائن سے منسلک گرڈ اسٹیشن متاثر ہوئے تھے، اس وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 17 اضلاع کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی۔ کوئٹہ کو چند گھنٹوں کے بعد بجلی بحال کردی گئی تھی تاہم 16 اضلاع کو بجلی کی فراہمی 3 روز معطل رہی، اب بختیار آباد کے ٹاوروں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے بعد ضلعی ہیڈکوارٹرز کو 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں کو ڈھائی سے 3 گھنٹے تک بجلی فراہم کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.