تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:38

ن لیگ کا پارلیمانی بورڈامیدواروں کا حتمی فیصلہ نہ کر سکا

آج نیوز - مسلم لیگ نون کا پارلیمانی بورڈ اپنے نویں اجلاس میں بھی امیدواروں کا حتمی فیصلہ نہ کر سکا۔ پارٹی سیکریٹریٹ کے باہر من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ دینے کے خلاف کارکنوں کا احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ غربت کی ماری خاتون احتجاجا بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔مسلم لیگ نون کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ہوا جبکہ پارٹی سیکریٹریٹ کے باہر مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں کا من پسند افراد کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کی یقین دہانی کے خلاف احتجاجی مظاہرے بھی جاری رہے۔ لاہور کے علاقے چوہنگ سے تعلق رکھنے والی غربت کی ماری خاتون یاسمین بجلی کے پول پر چڑھ گئی۔ لوگوں کے پرزور اسرار کے باوجود اس نے پول سے نیچے اترنے سے انکار کر دیا۔ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی شہزادی عمرزادی ٹوانہ ریسکیو عملے کے ہمراہ ماڈل ٹاوٴن آئیں اور خاتون کو نواز شریف سے ملاقات کی یقین دہانی کرا کر پول سے نیچے اترنے پر آمادہ کیا لیکن جیسے ہی یاسمین پول سے نیچے آئی، اسے شریف برادران سے ملاقات کے بجائے ایمبولیس میں بٹھا کر ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔قصور سے تعلق رکھنے والی دو لیگی خواتین ساحرہ اور ساجدہ نے بھی پنجاب اسمبلی کے لئے خواتین کی مخصوص نششتوں پر ٹکٹ نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاداریاں تبدیل کر کے پارٹی میں آنے اور بااثر خاندانوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کارکنوں پر ترجیح دی جا رہی ہے۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود کو پارٹی ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کے خلاف پی پی ایک سو انچاس کے کارکنوں نے پارٹی سیکریٹریٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا مشہود کا تعلق بورے والا سے ہے۔ پی پی ایک سو انچاس سے پارٹی کے کسی دیرینہ کارکن کو ٹکٹ دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.