تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 16:48

سپریم کورٹ نے سانحہ بادامی باغ ازخود نوٹس نمٹادیا

آج نیوز - سپریم کورٹ نے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سانحہ بادامی باغ از خود نوٹس نمٹا دیا ہے،جسٹس گلزار کہتے ہیں پولیس اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ،چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سانحہ بادامی باغ از خود نوٹس کی سماعت کی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ توہین رسالت کے معاملے پر لوگ بہت مشتعل تھے،ہنگامہ ایرائی کرنے والوں میں کوئی مر جاتا تو پورے ملک میں شورش پھیل جاتی،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کے اس بیان پر ججز نے برہمی کا اظہار کیا،جسٹس شیخ عظمت سعید کا کہنا تھا کہ ایپ کے بیان کا مطلب ہے کہ مسیحی کم تر اور مسلمان برتر شہری ہیں،جسٹس گلزار نے کہا کہ پولیس اقلیتوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو گئی ہے،آئی جی پنجاب آفتاب سلطان نے بتایا کہ واقعے کے ذمہ داران متعلقہ ایس ایچ اوز کو برطرف جبکہ ڈی ایس پی اور ایس پی کو معطل کردیا گیا ہے، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ واقعے کے ذمہ دار صرف ایس ایچ اوز نہیں تھے،تمام ذمہ داران کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے،آئی جی آفتاب سلطان نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ اس قسم کا واقعہ نہیں ہو گا جس ہر عدالت نے از خود نوٹس کو نمٹا دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.