3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:8
نگران کابینہ : وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے
آج نیوز - نگران کابینہ کے تیرہ وفاقی وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے ،وزارت داخلہ کا قلمدان ملک حبیب کو دیا گیا ہے ۔نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے وفاقی نگراں وزراء کو قلمدان سونپ دیئے ہیں ،عارف نظامی کو وزارت اطلاعات وپوسٹل سروسز،ڈاکٹرمصدق کوپانی وبجلی ،احمربلال صوفی قانون وانصاف اور پارلیمانی امور کی وزارت کے قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں۔جبکہ ملک حبیب خان کو وزیر داخلہ ، ڈاکٹر ثانیہ سائنس اور ٹیکنالوجی ،شہزادہ احسن اشرف شیخ صنعت وپیداوار ،ڈاکٹر یونس سومرو ہاوسنگ اینڈ ورکس،عبدالمالک کاسی ریلوے،شہزادہ جمال مذہبی امور،ریگولیشن اور قومی ہم آہنگی،میر حسن ڈومکی خوراک ،سیکورٹی اورآئی پی سی،اسد اللہ مندوخیل وزارت جہازرانی اور مواصلات اور فیروزجمال شاہ سمندرپارپاکستانیوں کے وزیر ہونگے۔