تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 17:48

سندھ:سی این جی اسٹیشنز کل صبح 8 بجے سے 24 گھنٹے کیلئے بند

آج نیوز - کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لئے بند کردیئے جائیں۔ آئندہ ہفتے کراچی سیمت پورے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز تین دن بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت جمعرات کی صبح آٹھ بجے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردی جائے گی۔ ایس ایس جی سی حکام کے مطابق بھٹ گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت آئندہ ہفتے سے شروع ہوگی، جس کی وجہ سے سسٹم میں گیس سپلائی میں کمی کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے ہفتے سے سندھ میں سی این جی اسٹیشنز ایک، ایک دن کے فرق سے چوبیس چوبیس گھنٹے کے لئے بند کئے جائے گے۔ اس طرح اگلے ہفتے سندھ میں سی این جی استیشنز منگل ،،جمعرات اور ہفتے کی صبح آٹھ بجے سے چوبیس چوبیس گھنٹوں کے لئے بند کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھٹ گیس فیلڈ کی مرمت میں بیس روز لگ سکتے ہیں، اور دو سے تین ہفتوں تک سندھ میں سی این جی استیشن ہفتے میں تین روز بند کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.