3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:28
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
آج نیوز - آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا،تاہم مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پرگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا ،تاہم مالا کنڈ،ہزارہ ڈویژن،کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوسکتی ہے،آج کم سے کم درجہ حرارت پاراچنارمیں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،مری پندرہ،اسکردو سترہ،کوئٹہ اکیس،گلگت بیس، مظفر آباد ،اسلام آباد چھبیس،پشاوراٹھائیس،لاہورانتیس،کراچی بتیس اورحیدرآباد میں درجہ حرارت پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز پولن کی مقدارایک ہزارتین سو چوراسی فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی۔