تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 18:39

کراچی:نوگوایریاز کیخلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر

آج نیوز - مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد نے کراچی میں نوگوایرایازکے خلاف سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں درخواست دائرکردی۔مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمیں آفاق احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیارکیا کہ اس سے پہلے بھی سپریم کورٹ میں نو گو ایریاز کے خلاف کیس سندھ ہائی کورٹ منتقل کیا گیا تھا لیکن وہاں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی اور ہمیں مجبوراً سپریم کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنا پڑرہاہے کیونکہ شہر میں اب تک نوگوایریازموجود ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ پولیس اوررینجرزکی جانب سے عدالت میں جورپورٹس پیش کی گئیں، وہ غلط ہیں۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ عوام کواسلحہ کے زورپریرغمال بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجرقومی موومنٹ پرامن طریقے سے مسائل کا حل چاہتی ہے ہم عوام میں اعتماد پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.