3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:28
کوئٹہ:اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت 18 اپریل تک ملتوی
آج نیوز - کوئٹہ کی انسداد گردی کی عدالت اکبرگٹی قتل کیس کی سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک کے جج اسماعیل بلوچ کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپا ؤ اورسابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے آفتاب شیر پاوٴ کے وکیل نے کیس التواء کے لئے درخواست کی جس میں مقدمے کی سماعت اٹھاراپریل تک ملتوی کردی گئی۔ عدالت کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آفتاب شیرپاوٴ نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور انہیں عدالت میں پیش ہونا چاہیے، تاہم وہ روز عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں جس سے ہماری انتخابی مہم متاثر ہو رہی ہے۔ سابق صوبائی وزیرداخلہ شعیب نوشیروانی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک کے شہری ہیں عدالتوں میں انصاف ملنے کی توقع سے پیش ہو رہے ہیں۔