تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:38

راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی موٴخر

آج نیوز - مسلم لیگ ن کے امیدوار کے اعتراض کے باعث سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی موٴخر کر دی گئی ہے۔راجہ پرویزاشرف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ عرفان عزیز نے کیا ہے، گوجر خان میں متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرائی گئی درخواست میں عرفان عزیز نے موٴقف اختیار کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نے دوہزار آٹھ کے انتخابات میں جعلی ڈگری پر حصہ لیا اور انہوں نے سی ڈی اے سے پلاٹ لینے کا بھی ذکر نہیں کیا تھا، راجہ عرفان عزیز کا مزید کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاور کرپشن میں توہین عدالت کا مقدمہ بھی چل رہا ہے، ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نیب سے رپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے موخر کی گئی، راجہ پرویز اشرف کو پانی اور بجلی کے بل کاغذات کے ساتھ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.