3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:48
جیکب آباد:25 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور
آج نیوز - جیکب آباد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے دوسو آٹھ کے لئے پچیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے۔ جیکب آباد میں قومی اسمبلی کی نشست این اے دو سو آٹھ پر سابق نگراں وزیراعظم محمد میاں سومرو،پی پی امیدوار سابق وفاقی وزیر اعجاز حسین جکھرانی، سابق اسپیکر قومی اسمبلی الاہی بخش سومرو، مسلم لیگ فنگشنل کے راجہ خان جکھرانی، ن لیگ کے سردار منظور خان پنہور، اسلم ابڑو ، احمد نوازعرف بابل خان جکھرانی سمیت اٹھائیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جاچ پڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ رٹرننگ افسر رمیش کمار نے پچیس امیدواروں کے کاغذات کو صحیح قرار دیتے ہوئے بحال کردیا۔ اعجاز جکھرانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے محمد میاں سومرو پر دہری شہریت اور بیرون ملک جائیداد کا الزام لگایا ہے۔ دوسری جانب محمد میاں سومرو کے وکیل سردار خان لاشاری نے آج نیوز کو بتایاکہ اعجاز جکھرانی مجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں اور بینکوں کے ڈفالٹر بھی ہیں۔