تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58

جعلی ڈگری :عامر یاروارن کیخلاف وارنٹ گرفتاری

آج نیوز - پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک عامر یار وارن کے جعلی ڈگری کیس میں عدم حاضری پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو سہ پہر تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج بہاولپور سید حامد حسین شاہ نے سابق ایم این اے ملک عامر یار وارن کے کیس کی سماعت شروع کی تو بار بار بلانے کے باوجود وہ حاضر نہ ہوئے،جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے ملک عامر یار وارن کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر تے ہوئے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ان کو گرفتار کر کے آج سہ پہر تین بجے عدالت میں پیش کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.