تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 19:58

حافظ آباد: چوہدری مہدی حسن کے کاغذات مسترد

آج نیوز - حافظ آباد میں این اے ایک سو تین کے لئے سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی کے کاغذات جعلی ڈگری کی بناپرمسترد کردیئے گئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، ریٹرننگ افسر غلام رسول نے این اے ایک سو تین حافظ آباد ٹوکے امیدوار چودھری مہدی حسن بھٹی کے کاغذات نامزدگی جعلی ڈگری کی بنا پر مسترد کردئے۔ چودھری مہدی حسن بھٹی نے این اے ایک سو دواور این اے ایک سو تین کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ چودھری مہدی حسن بھٹی جعلی ڈگری کی وجہ سے دو ہزار آٹھ کے انتخابات سے بھی باہر ہوگئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.