3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:9
ڈگریوں کی تصدیق کیلئے پنجاب یونیورسٹی سے رجوع
آج نیوز - ہائر ایجوکیشن کمشن نے سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے پنجاب یونیورسٹی سے دوبارہ رجوع کر لیا،بیاسی امیدواروں کی ڈگریاں درست قراردے دی گئیں۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریوں کی تصدیق کا عمل دوبارہ شروع کیا گیا، پنجاب یونیورسٹی کو اٹھانوے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے لیے دوبارہ خط لکھا گیا،جن میں سے بیاسی امیدواروں کی ڈگریاں درست قرار دی گئیں جبکہ چار امیدواروں کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ اسناد کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ پانچ امیدواروں کے کوائف نامکمل قرار دیئے گئے جبکہ چھ امیدواروں کے خلاف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔