تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:9

پی ٹی سی ایل نے 400 نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی

جیو نیوز - اسلام آباد…چار سو انتخابی امیدوار ٹیلے فون نادہندہ ہیں،پی ٹی سی ایل نے اپنی ابتدائی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔ نادہندگان کی فہرست پی ٹی سی ایل کی جانب سے 30 مارچ کو تیار کی گئی جس کے مطابق اویس لغاری 18 ہزار،راجہ ریاض 29 ہزار ،امیر مقام 9 ہزار ، خواجہ محمد خان ہوتی 13 سو ،مسرت شاہین 8 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے بھائی عمران اشرف ساڑھے 14 ہزار روپے ، سابق وفاقی وزیر انور علی چیمہ 3 ہزار روپے کے نادہندہ ہیں۔ ریٹرننگ افسران کاغذات نامزدگی سے متعلق فیصلے سے پہلے امیدوار کو بقایا جات ادا کرنے کا موقع بھی دیتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.