تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:19

ایچ ای سی:22 سابق پارلیمنٹرینز کی ڈگریوں کی تصدیق

آج نیوز - ایچ ای سی نے بائیس سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ڈگریوں کی تصدیق کردی،جن میں صمصام بخاری، افرسیاب خٹک اور طاہرہ اورنگزیب شامل ہیں۔کیمرج یونیورسٹی نے چوہدری نثار علی خان کی او لیول اور اے لیول کی اسناد کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ایچ ای سی کے مطابق نرگس سہر ملک سمیت بائیس اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کی ڈگریوں کی تصدیق ہو گئی ہے،طاہرہ اورنگزیب ،صمصام بخاری اور افرسیاب خٹک کی ڈگریوں کی تصدق کردی ہے ،دوسری جانب مسلم لیگ نون کے رہنماء چوہدری نثار علی خان کی او لیول اور اے لیول کی اسناد کی تصدیق کر دی گئی،اسناد کی تصدیق کیمرج یونیورسٹی نے برٹش کونسل کے زریعے کی تاہم اسناد کی حتمی تصدیق کا فیصلہ ایچ ای سی کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.