تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:28

سندھ ہائیکورٹ :نئی حد بندیاں،متحدہ کے دلائل مکمل

آج نیوز - سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کی جانب سے نئی حد بندیوں کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کرلیے۔ایم کیو ایم کی جانب سے نئی حد بندیوں کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس مقبول باقر اور جسٹس فاروق علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ آج ہونے والی سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کا عمل شروع ہونے کے بعد حلقہ بندی اور نھ ہی کوئی اور عمل کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سولہ مارچ کو تحلیل ہوئی اور حد بندیوں کا نوٹیفکیشن بائیس مارچ کو جاری کیا گیا۔ایم کیو ایم کے وکیل سینیٹر فروغ نسیم نے عدالت میں دو روز میں اپنے دلائل مکمل کیے جس کے بعد الیکشن کمیشن اور حکومت کی جانب سے پیر کو دلائل دیئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.