3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 20:38
ارجن کپور کی فلم اورنگزیب کا ٹریلر
آج نیوز - عشق زادے سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والے اداکار ارجن کپورفلم اورنگزیب میں جلوہ گر ہورہے ہیں اور اب فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے ۔یش راج بینر تلے بنے والی یہ فلم گینگسٹرز پر بنائی جارہی ہے جس میں پولیس گینگ کے اہم رکن کو غائب کرکے ہم شکل کو معلومات حاصل کرنے کیلئے داخل کرتی ہے ۔ اس فلم میں ارجن کپور کے ساتھ جیکی شیروف،امریتا سنگھ ،رشی کپور،ساشا آغا،سکندر کھیر اور پرتھوی راج سکومارن اہم کردار اد ا کررہے ہیں۔یہ فلم سترہ مئی کو پردے کی ریلیز ہوگی ۔