3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:8
پی سی بی:ون ڈے پریزیڈنٹ کپ کے شیڈول کا اعلان
آج نیوز - پی سی بی نے ون ڈے پریزیڈنٹ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، کپ پانچ سے انیس اپریل تک کھیلا جائیگا۔لاہور میں ترجمان پی سی بی کے مطابق ون ڈے پریزیڈنٹ کپ پانچ اپریل سے ملک بھر میں شروع ہو گا، جس میں دس محکموں کی ٹیمیں ان ایکشن دکھائی دیں گی، جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں سوئی ناردرن گیس، کے آر ایل، زیڈ ٹی بی ایل، نیشنل بنک اور پورٹ قاسم جبکہ پول بی میں پی آئی اے،واپڈا، اسٹیٹ بنک، یو بی ایل اور ایچ بی ایل کو رکھا گیا ہے۔ کپ کے سیمی فائنل سولہ اور سترہ اپریل جبکہ فائنل انیس اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔