تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:8

وفاقی وزیر داخلہ کا آئی جی پنجاب کو فون، گوجرانوالہ واقعے پر بریفنگ لی

جیو نیوز - اسلام آباد … نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک محمد حبیب خان نے آئی جی پنجاب آفتاب سلطان کو ٹیلی فون کر کے گوجرانوالہ میں مسلم، مسیحی تصادم پر بریفنگ لی۔ آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان نے نگراں وزیر داخلہ کو بتایا کہ گوجرنوالہ پولیس نے مسلم مسیحی تصادم کے بعد موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا۔ واقعے میں 5 افراد زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے پولیس کی گاڑیوں پر بھی پتھراوٴ کیا۔ ملک محمد حبیب خان نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں، وفاقی وزارت داخلہ بھی گوجرنوالہ واقعہ کی مانیٹرنگ کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.