تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:18

فاسٹ بولر کی تربیت کیلئے وسیم اکرم اورپی سی بی میں معاہدہ

آج نیوز - فاسٹ بولر کی تربیت کے لیے وسیم اکرم اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم رواں ماہ نوجوانفاسٹ بولروں کی کوچنگ کریں گے۔ دس روزہ کیمپ میں ملک بھر سے بارہ ابھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کو مدعو کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پروگرام کا باضابطہ اعلان پانچ اپریل کو کیئے جانے کا امکان ہے۔ وسیم اکرم نے ایک سو چار ٹیسٹ میں چار سو چودہ وکٹیں حاصل کیں جبکہ انہوں نے تین سو چھپن ون ڈے میں پانچ سو دو کھلاڑیوں کوآوٹ کیا۔ آل راونڈر نے اپنی شاندار بولنگ کی بدولت انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ فائنل میں بھی انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو فاتح بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ وسیم اکرم دوہزار تین کے ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ جبکہ چند ہفتے قبل انہوں نے اپنی نجی مصروفیت کے سبب آئی پی ایل کی ٹیم کول کتکتہ نائیٹ رائیڈرز کی بولنگ کوچنگ سے بھی علیحدگی اختیارکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.