تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:18

کراچی: سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کل ہوگی

جیو نیوز - کراچی … سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کل لارجر بینچ کراچی بے امنی کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری ہوں گے جبکہ بینچ میں چیف جسٹس سمیت جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں۔ کراچی بے امنی کیس میں نو گو ایریا کے خاتمے، ارشد پپو قتل اور ریونیو سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.