3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:19
ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ:حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کوہرادیا
آج نیوز - ایشین جونیئراسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے حمزہ اکبر نے بھارتی کیوئسٹ کو شکست دےدی۔ بھارتی شہر اندور میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے روز قومی چیمپیئن حمزہ اکبرنے روایت حریف بھارت کے مالکیت سنگھ کو ایک کے مقابلے میں چار فریم سے آوٹ کلاس کیا۔ بیسٹ آف سیون کے معرکے میں حمزہ نے زبردست کھیل اک مظاہرہ کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ حمزہ کی جیت کا اسکور سڑسٹھ تئیس، گیارہ اٹھاون، پینسٹھ آٹھ، نواسی چھ اور سو سات رہا۔ حمزہ نے چوتھے فریم میں اٹھتر اور پانچویں فریم میں چھیانوے ک بریک بھی بنایا۔ بدھ کی صبح حمزہ اکبر کو میانمار کے کو یہٹ کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔