تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:38

قومی دفاع میں صوبوں کو شامل کیا جائے،حاجی عدیل

آج نیوز - سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چیئرمین حاجی عدیل نے کہا ہے کہ قومی دفاع میں صوبوں کو بھی شامل کیا جائے، انہیں ملیشیا بنانے کی اجازت ہونی چاہئی۔ دفاع اور قومی سلامتی پر جمہوری نگرانی کے زیر عنوان سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماء حاجی عدیل نے تجویز پیش کی کہ صوبوں کو ملیشیا بنانے کا حق دیا جائے،ان کا کہنا تھا کہ ہم فاٹا میں فوجی آپریشن کی حمایت کرتے ہیں لیکن بلوچستان میں اپریشن کے مخالف ہیں۔مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنزل مشاہد حسین نے کہا کہ حالات بدل رہے ہیں،اب مضبوط عدلیہ،شاندار میڈیا اور سول سوسائٹی بھی اسٹیک ہولڈرز ہیں،انھوں نے دفاعی پالیسی عوام کے قریب لانے کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔سابق گورنر پنجاب اور سابق وزیر دفاع شاہد حامد کا کہنا تھا کہ مضبوط حکومت خود ہی اختیارات لے لیتی ہے،اس موقع پر سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.