تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:38

لندن : حمزہ فوڈز کی پروڈکٹس حلال ہونیکا دعویٰ جھوٹا نکلا

جیو نیوز - لندن … یورپ میں فروخت ہونے والی حمزہ فوڈز کی پروڈکٹس حلال ہونے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ برمنگھم سٹی کونسل کے مطابق حمزہ فوڈز کے چکن برگرمیں سور کے گوشت کے اجزا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ حمزہ فوڈز کی 8 مصنوعات کو برمنگھم سٹی کونسل نے ٹیسٹ کیا تھا۔ ان مصنوعات کے ایک ہی پیکٹ کے 2 برگرز میں سور کے گوشت کے اجزا پائے گئے تھے۔ حمزہ فوڈز کی رضامندی سے ان کی مصنوعات کو دکانوں سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.