تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:48

اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ،جلد فیصلے کا امکان

آج نیوز - اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حتمی فیصلہ ایک ہفتے میں کرلیا جائے گا،سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کہتے ہیں کہ جعلی ڈگری والے چوبیس سابق ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس دے دیئے، عام انتخابات کیلئے بیلٹ پیپر میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،بارہ ہزار کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی،بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر نادرا نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کاحق دینے کا حتمی فیصلہ منگل کو کرلیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا اور یہ سب کا مطالبہ تھا اور اس حوالے سے سپریم کورٹ نے بھی کہا تھا جس کے بعد یہ بیلٹ پیپرز میں خالی خانہ شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، نگراں وزیراعظم کو اس حوالے سے آرڈیننس جاری کرنے کی درخواست کریں گے۔اشتیاق احمد خان کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری والے سابق چوبیس ارکان پارلیمنٹ کو نوٹس دے دیئے، ایک سو نواسی ارکان کو پانچ اپریل تک دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن دوہزاردس سے پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو اپنی تعلیمی اسناد کی تصدیق سے متعلق لکھتا رہا ہے، اس لئے یہ کہنا قطعاً درست نہیں کہ ہم نے کسی کو اس حوالے سے خط نہیں لکھا۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ سترہ ہزار کاغذات نامزدگی میں سے بارہ ہزار کی جانچ پڑتال کرلی، حساس ترین پولنگ اسٹیشنز کی سیٹلائٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی، الیکشن کیلئے گیارہ مئی کا دن مقرر ہے، جس کیلئے تیاری جاری ہے اور منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.