3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:59
جعلی ڈگری:جمشید دستی کاالیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
آج نیوز - جعلی ڈگری کا فیصلہ آنے سے پہلے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے میدان چھوڑنے کا اعلان کر دیا، کہتے ہیں جاگیردارانہ نظام کیخلاف اکیلا نہیں لڑ سکتا۔مظفر گڑھ سے پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کردیا، جمشید دستی کے خلاف جعلی ڈگری کیس کی سماعت جاری ہے، انہوں نے کہا جلد ہی پریس کانفرنس کر کے باقاعدہ الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کریں گے۔ جمشید دستی۔یاد رہے کہ جشمید دستی نے حال ہی میں پاکستان پیپلزپارٹی چھوڑ کر ایزاد حیثیت سے مظفرگڑھ سے حنا ربانی کھر کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔ جمشید دستی کا کہنا ہے کہ جاگیردارانہ نظام کے خلاف اکیلے نہیں لڑ سکتے، کہتے ہیں کہ سو قتل کیے ہوں تو بھی اکیس روز میں فیصلہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب مظفر گڑھ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحمان نیازی نے جمشید دستی کیخلاد جعلی ڈگری کیس کی سماعت شروع کی تو وکیل کی جانب سے کچھ اہم دستاویزات پیش کرنے کیلئے مہلت مانگی گئی،جس پر عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔