تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
3 اپریل 2013
وقت اشاعت: 21:58

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا آٹھواں روز، تاحال ٹکٹوں کا فیصلہ نہ ہوسکا

جیو نیوز - لاہور … مسلم لیگ ن کے پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کے آٹھویں روز بھی نہ ہوسکا، کارکن مخمصے میں اور امیدوار سولی پر لٹکے ہوئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے اجلاس کے آٹھویں روز بھی کوئی حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ امیدواروں کے حامیوں کی بڑی تعداد مسلم لیگ سیکریٹریٹ کے باہر جمع رہی تاہم لیگی رہنما رانا مشہود کے ترقیاتی کام نہ کروانے پر ان کے حلقے کے کئی افراد پولیس کی سنی ان سنی کرکے احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹریٹ کے گیٹ کے سامنے پہنچ گئے، جہاں ایک کارکن گرمی اور گھٹن سے بے ہوش ہوگیا۔ مخصوص نشستوں کیلئے ٹکٹ نہ ملنے پر خاتون لیگی کارکن نسرین شیخ دل برداشتہ ہو کر رو پڑیں۔ کہا قیادت نے ان کی قربانیوں کو نظر انداز کر دیا ۔ بورے والا سے پی پی 332 کے ناراض کارکن اپنے امیدوار کے حق اور ٹکٹ کا مطالبہ کرتے رہے۔ مسلم لیگ ن کا ٹکٹوں کی تقسیم کا طول پکڑتا فیصلہ نہ صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں بلکہ دوسری جماعتوں سے آنے والوں کیلئے بھی باعث تشویش ہے ۔ جن کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں تاخیر ان کی انتخابی مہم میں تاخیر کا باعث بنے گی۔ تاہم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی ایک وجہ پنجاب سے امیدواروں کی زیادہ تعداد اور دوسرے میاں نواز شریف کا امیدواروں سے فرداً فرداً انٹرویو ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.