تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:48

کراچی: رینجرز کا آپریشن، 14 افراد زیرحراست، اسلحہ برآمد

آج نیوز - کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرمختلف اقسام کا اسلحہ برآمد کرلیا۔حب ریور روڈ کے قریب اتحاد ٹاون میں رینجرزنے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن میں خواتین اہلکار سمیت ایک ہزار رینجرز اہلکاروں نے حصہ لیا۔ رینجرز نے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے گھر گھر تلاشی لی۔ رینجرز زرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا ہے۔۔ آپریشن میں سراغ رساں کتوں کی مدد سے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔ ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران چودہ مشتبہ افرادکو حراست میں لیا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کے قبضے سے باون مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہو ئے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے ملنے والے اسلحے میں پستول، ریپیٹرز، ایس ایم جی رائفلز اورہزاروں کی تعداد میں کارتوس شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.