تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 8:48

جعلی ڈگریوں سے متعلق کیسز نمٹانے کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - کراچی…سپریم کورٹ کے حکم پر ماتحت عدالتوں میں ڈگریوں کے متعلق کیسز جلد ازجلد نمٹانے کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے ، آج دو سابق اراکین کے کیس کافیصلہ محفوظ کرلیا گیا ، ایک کو پیش نہ پر اشتہاری قرار دے دیاگیا۔پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جعلی ڈگری کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق ایم این اے سلمان محسن گیلانی کو اشتہاری قرار دے دیا ، ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کاحکم سناتے ہوئے عدالت نے ان کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں سابق رکن پنجاب اسمبلی میر بادشاہ قیصرانی کی غیر حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔دوسری طرف پشاور کی ڈسٹرک اینڈ سیشن کورٹ نے سابق صوبائی وزیر سید عاقل شاہ کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو آج ایک بجے سنایاجائے گا ۔کوئٹہ میں عدالتی حکم پر سابق صوبائی وزیر علی مدد جتک عدالت میں پیش ہوئے ، بیان رکارڈکرایا اور ان کے معاملے پر بھی عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔سرگودھا میں قومی اسمبلی کے سابق رکن جاوید حسنین شاہ کے مقدمے کافیصلہ محفوظ ، کل سنایاجائے گا۔مشہور زمانہ جمشید دستی بھی آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ مظفر گڑھ میں پیش ہوئے ان کے کیس کی سماعت جاری ہے ، سماعت سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے امید ظاہر کی کہ اللہ خیر کرے گا۔دوسری طرف سپریم کورٹ نے سابق صوبائی رکن اسمبلی افتخار احمد کی ڈگری جعلی قرار دینے کا لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.