4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:19
نگراں کابینہ: وزراء نے بغیر نوٹیفکیشن کے چارج سنبھال لئے
آج نیوز - نگراں کابینہ کے وزراء بغیرنوٹیفکیشن کے وزارتوں میں پہنچ گئے، نگراں وزارتوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کیا جائے گا۔ نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو کی جانب سے نگراں وزراء کو قلمدان سونپ دیئے گئے ہیں تاہم کابینہ ڈویژن کی جانب سے تاحال نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہو سکا ، جو آج جاری کئے جانے کا امکان ہے۔ نگران وفاقی وزرا میں سے اکثر نے نوٹیفیکیشن کا انتظار کئے بغیر ہی اپنے محکموں کا چارچ سنبھال لیا ہے۔