تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 9:28

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری

آج نیوز - لاہور سمیت پنجاب بھر میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، ریٹرننگ افسران نے امیدواروں سے سوالات کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ پنجاب میں قومی اسمبلی کی ایک سو اڑتالیس اور صوبائی اسمبلی کی دو سو ستانوے جنرل نشستوں کیلئے مختلف جماعتوں اور آزاد امیدوراوں کی جانب سے جمع کیے جانے والے کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل چوتھے روز بھی جاری ہے۔ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف اور دیگر امیدواروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ریٹرنگ آفیسرز امیدواروں سے سوالات بھی کر رہے ہیں اور جانچ پڑتال کے بعد کاغذات نامزدگی کو منظور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات تصدیق کے لئے مختلف محکموں کو بھی بجھوائے جارہے ہیں۔ ریٹرنگ آفیسرز امیدواروں کی جانب سے جمع کرائے گئے اقرار نامے اور بیان حلفی کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں امیدوار نے اپنے بارے میں کچھ یقین دہانیاں اور معلومات فراہم کی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.