تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 10:59

ہم نے ملک کو درست سمت دے دی ہے، صدر زرداری

آج نیوز - صدر آصف علی زرداری نے اعتراف کیا ہے کہ پانچ سالہ حکومت میں کمزوریاں تھیں لیکن انہوں نے ملک کی سمت درست کردی ہے۔ صدر آصف علی زرداری کی تقریر کا آغاز یہ تھا اور اس کو انہوں نے بھٹو کا فلسفہ قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے بھٹو کے فلسفے کو سمجھا ہے۔ تقریر میں صدر زرداری نے یہ اعتراف تو کیا کہ پانچ سالہ دور میں کچھ کمزوریاں تھیں لیکن انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم نے ملک کو درست سمت دے دی ہے۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ اب فیصلے صرف عوام کرے گی، انہیں اختیار ہے کہ وہ کس کا ساتھ دیتے ہیں۔ صدر مملکت نے تاریخ کا ذکر کرنے کے ساتھ ساتھ مخالفین کی ستم ظریفیوں اور اپنے کارناموں کا ذکر بھی کیا۔ انہوں نے کراچی کے قریب جزائر ملک ریاض کو بیچنے کی مخالفت کرنے والے قوم پرستوں کو تنگ نظر قرار دیا۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے تاریخ رقم کی ہے اور تاریخ میں یہ سب یاد رکھا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.