تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:18

یونس خان دوبارہ ٹیم میں کم بیک کر سکتے ہیں، اقبال قاسم

آج نیوز - قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراقبال قاسم کا کہنا ہے کہ یونس خان کا کریئر ختم نہیں ہوا وہ دومیسٹک میں عمدہ کارکردگی کے بعد دوبارہ ٹیم میں جگہ بناسکتے ہیں۔ آج نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اقبال قاسم کا کہنا تھا کہ سینئر بیٹسمین یونس خان کو اگر چیمپیئنز ٹرافی کے تیس ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل نہیں کیا گیا تو اس کا یہ مطلب ہر گز نہ لیا جائے کہ ان کا کریئر ختم ہوگیایا انہیں ہمیشہ کے لیے کنارے کیا گیا ہو۔ انہوں نے کہا کہ یونس خان کی قومی اسکواڈ میں عدم شمولیت کی وجہ حالیہ دورہ جنوبی افریقہ میں خراب کارکردگی ہے تاہم وہ اپنی فارم بحال کرکے دوبارہ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ یونس خان نے دو ہزار آٹھ سے ایک بھی سنچری نہیں بنائی جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز میں انہوں نے صرف ایک سو سولہ رنز بنائے تھے۔ اقبال قاسم نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کے حتمی پندرہ رکنی دستے کا انتخاب آسان ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.