تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 11:48

ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار 2.5 کروڑ ٹن تک پہنچ جائیگی

آج نیوز - ربیع سیزن میں گندم کی پیداوار ڈھائی کروڑ ٹن تک پہنچ جائے گی۔ پنجاب ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں سو فیصد گندم کی بوائی کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے جبکہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں نوے فیصد بوائی مکمل کر لی گئی ہے، جس کے پیش نظر امید ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ نوے لاکھ ٹن اور سندھ میں چالیس لاکھ ٹن گندم کی پیداوار حاصل ہوگی، ساتھ ہی خیبر پختونخواہ میں دس لاکھ ٹن اور بلوچستان میں پانچ لاکھ ٹن گندم کی پیداوار متوقع ہے۔ اس طرح ربیع سیزن میں گندم کی مجموعی پیداوار دو کروڑ پینتالیس لاکھ ٹن سے تجاوز کر جائے گی۔ اور رواں سیزن سرکاری سطح پر پچھہتر لاکھ ٹن گندم کی خریداری ہونی چاہئے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سال دو ہزار آٹھ سے دو ہزار بارہ تک حکومت نے گندم کی امدادی قیمت چھ سو روپے سے بڑھا کر ساڑھے بارہ سو روپے فی من کردی ہے، جس کی وجہ سے کاشتکاروں نے گندم کی کاشت کا رقبہ بڑھا دیا ہے۔ تاہم اسی دوران کھاد، ڈیزل اور بجلی کے نرخ کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.