4 اپریل 2013
وقت اشاعت: 12:18
زم زمہ گیس فیلڈ میں پائپ لائن کی مرمت نہ ہوسکی
آج نیوز - زم زمہ گیس فیلڈ میں پائپ لائن کی مرمت کا کام چوتھے روز بھی مکمل نہ ہوسکا، فیصل آباد ریجن کی انڈسٹریز اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل ہے۔ فیصل آباد کی صنعتوں اور سی این جی اسٹیشنز کو پانچ دن کی ہفتہ وار بندش کے بعد سوموار کی صبح چھ بجے گیس کی فراہمی بحال ہونا تھی کہ زم زمہ گیس فیلڈ میں گیس پائپ لائن دھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں ابھی تک گیس کی فراہمی بحال نہیں ہوسکی، سوئی ناردرن گیس کمپنی ذرائع کے مطابق پائپ لائن کی مرمت کا کام جاری ہے، گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایک طرف تو سینکڑوں کارخانے بند ہیں اور مزدوروں کی کثیر تعداد بیروزگار ہے تو دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز چالو نہ ہونے کی وجہ سے مالکان اور صارفین پریشانی کا شکار ہیں۔